Friday November 29, 2024

مریم نواز کی بیٹی کو شدید حادثہ پیش آگیا سر میں شدید چھوٹ، آئی سی یومنتقل، ہسپتال میں رش

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نواز لیگی کارکنان کیلئے ایک اور بری خبر ۔۔۔ مریم نوازشریف کی بڑی صاحبزادی حادثے میں زخمی ہوگئیں، آئی سی یو منتقل ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مریم نوازشریف کی بڑی صاحبزادی حادثے میں زخمی ہوگئیں، آئی سی یو میں روبہ صحت ہیں سر پرشدید چوٹ آنے پر انہیں ہسپتال لیجایا گیا جہاں ان کی سرجری ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ مہرالنساءاس وقت آئی سی یو میں ہیں تاہم الحمداللہ اب وہ خطرے سے باہر ہیں۔ مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ صاحبزادی کے آئی سی یو میں ہونے کی وجہ سے مریم نوازشریف کی حیدرآباد روانگی منسوخ کردی گئی ہے اپیل ہے کہ مہرالنساء کی جلد صحت یابی کیلئے دعا فرمائیں۔

FOLLOW US