Sunday January 19, 2025

پنجاب میں مزید 13 ڈیمز بنائے جائیں گے، محکمہ آبپاشی اور نیسپاک کے درمیان معاہدہ طے پاگیا

لاہور : صوبہ پنجاب میں اراضی کو پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے مزید ڈیمز بنانے کے معاہدے پر دستخط کردیے گئے۔ مھکمہ آبپاشی اور نیسپاک کے درمیان طے پائے گئے معاہدے کے مطابق پنجاب بھر میں 13 چھوٹے اور انٹرمیڈیٹ ڈیمز کی تعمیر کی جائے گی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیمز بنانے کا معاہدہ محکمہ آبپاشی اور نیسپاک کے درمیان طے پایا۔ محکمہ آبپاشی اور نیسپاک کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب نے شرکت کی۔ بتایا گیا ہے کہ 13ہل ٹورنٹس پر چھوٹے اور انٹرمیڈیٹ ڈیمز بنانے کے لیے فیزیبلٹی اسٹڈی کی جائے گیْ ڈیمز کی تعمیر کیلئے جدیدترین ڈرون سروے ٹیکنیک استعمال ہوگی۔

مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب کے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پائلٹ پراجیکٹ رواں برس جون میں شروع کیا جائے گا، ڈیم بننے سے 2لاکھ سے زائد ایکڑاراضی کو پانی ملے گا، سیلاب کے خطرات اور نقصانات کم ہوں گے۔

FOLLOW US