Sunday January 19, 2025

عمران خان نے اپنی پارٹی کے 20 پارلیمنٹیرینز کو ووٹ بیچنے پر نکالا، فیصل جاوید

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنی پارٹی کے 20 اراکینِ پارلیمنٹ کو ووٹ بیچنے پر نکالا۔فیصل جاوید نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان دنیائے کرکٹ میں نیوٹرل امپائر لے کر آئے تاکہ شفافیت ہو اور سب کو کھلینے کے لیے مواقع ملیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے الیکشن دھاندلی کے خلاف الیکشن سسٹم کو ٹھیک کرنے کے لیے احتجاج کیا۔فیصل جاوید نے کہا کہ حکومت نے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانے کے لیے آرڈیننس لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔پی ٹی آئی سینیٹر نے کہا کہ اوپن ووٹ سے کرپشن، رشوت کا خاتمہ ہوگا جو اپوزیشن کو قبول نہیں ہے یہ بغیر پیسے چلائے الیکشن جیت ہی نہیں سکتے۔

FOLLOW US