Wednesday May 15, 2024

ہمیں یوٹرن کا طعنہ دینے والے بے شرموں تم تو ”اباوٴٹ ٹرن“ لیتے ہو.شیخ رشید کا اپوزیشن کو چیلنج

راولپنڈی: وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ہمیں یوٹرن کا طعنہ دینے والے بے شرموں تم اباوٴٹ ٹرن لیتے ہو، مولانا فضل الرحمان نے جس اسمبلی پر لعنت بھیجی ، آج اُنہیں اسمبلیوں سینیٹ کیلئے ووٹ مانگیں گے،پی ڈی ایم کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہیں ، 26 مارچ کی بجائے 26 فروری کو آجائیں ، پتا چلے آپ کتنے پانی میں ہو۔ انہوں نے یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی جدوجہد آزادی کو ہم سلام پیش کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب کوئی تاریخ لکھے گا تو کشمیر کی جدوجہد آزادی میں لال حویلی میں لال حویلی کا ایک کردار ہے اور جب بھی پاکستان پر وقت آیا تو لال حویلی اپنی عظیم افواج کے قائد قمر جاوید باجوہ اور دوسرے لوگوں کے ساتھ مل کر اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر پاکستان کا دفاع کرے گا۔

آج مسلمانوں کے ساتھ ہندوستان میں جو سلوک کیا جا رہا ہے اور میں کشمیریوں کو یہ کہنا چاہتا ہوں کہ راولپنڈی شہر کا تعلق چاہے کسی پارٹی سے کیوں نہ ہو لیکن یہ غیرت مندوں کا شہر ہے اور کشمیر کی آزادی کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ میں نے آپ کہا تھا کہ یہ استعفے نہیں دیں گے، اچھی بات ہے مت دو، میں نے آپ سے کہا تھا کہ یہ سینیٹ کا الیکشن لڑیں گے لیکن مجھ دکھ ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے جس اسمبلی پر لعنت بھیجی ، آج اُنہیں اسمبلیوں سینیٹ کیلئے ووٹ مانگیں گے، ہمیں یوٹرن کا طعنہ دینے والے بے شرموں تم اباوٴٹ ٹرن لیتے ہو۔ پی ڈی ایم کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہیں ، 26مارچ کی بجائے 26فروری کو آجائیں ، پتا چلے آپ کتنے پانی میں ہو۔ آپ چار مہینوں سے قوم کا وقت ضائع کررہے ہیں، بند گلی میں داخل ہیں، بالآخر ہم سے مذاکرات کرنے ہڑیں اور میں پی ڈی ایم کو دعوت دیتا ہوں کہ آئیں اور ہم سے مذاکرات کریں، لوگوں کو مت تھکائیں، دو مہنے بعد آپ کا وہی حشر ہو گا جو الیکشن کمیشن کے باہر ہو۔
ہم آپ کے راستے میں کوئی رکاوٹیں کھڑی نہ کریں لیکن اگر آپ نے قانون کو ہاتھ میں لیا تو یاد رکھنا آپ سے وہ سلوک کروں گا کہ تاریخ یاد رکھے گی۔ تین سال گزرنے والے ہیں، ایک سال کے بعد الیکشن مہم شروع ہو جائے گی، کیا تم اس ملک میں سیاسی انتشار پھیلانا چاہتے ہو۔انہوں نے کہ فضل الرحمن صاحب آپ کن بچوں کے گھیرے میں آ گئے ہیں، آپ اچھے بھلے سمجھدار آدمی ہیں، آپ دیکھیں آصف زرداری کتنا بڑا گرو نکلا ہے، ان کی ضمانت کنفرم کیونکہ اس نے کہا ہے کہ کیس کراچی بھیج دو تو کوئی اس کے خلاف شہادت ہی دے گا۔

انہوں نے دعوی کیا کہ اگر آج مریم بی بی کو باہر جانے کی اجازت دے دی جائے تو ساری پی ڈی ایم ختم ہو سکتی ہے، میں سارے پاکستان کو چیلنج کرتا ہوں، ایک ہی مطالبہ ہے کہ ہمیں بھی جانے دو۔ان کا کہنا تھا کہ تم عمران خان کی حکومت پر ختم نبوت کا طعنہ دیتے ہو، شرم کرو، اس پاکستان میں کوئی شخص ثابت کرو جس نے اللہ کے نبی اور ناموس رسالتﷺ کے لیے مجھ سے زیادہ جیل کاٹی ہو تو جو چور کی سزا وہ میری سزا۔انہوں نے کہا کہ میں دین کی طاقتوں کو حکومت کے خلاف استعمال نہیں ہونے دوں گا، تحریک لبیک اور میرا مشن ایک ہے، میں ناموس رسالتﷺ کا سپاہی ہوں، یہ فضل الرحمن اور اور ن لیگ نے تحریک نبوت کے خلاف اسمبلی میں ووٹ دیا، اگر یہ غلط ثابت ہو تو مجھے پکڑ لو۔

FOLLOW US