Sunday January 19, 2025

ذہنی دبائو بے قابو ہو گیا،پاک بحریہ کی ریٹائرڈ شخصیت نے کھلے عام گولیاں چلا دیں،یہ واقعہ کس افسوسناک وجہ سے پیش آیا، حیران کن خبر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق نیول افسر نے اسلام آباد کی اہم شاہراہ پر گولیاں چلا دیں۔ روزنامہ جنگ نےاپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ پی ڈبلیو ڈی روڈ پر سابق نیول کمانڈر سعید بھٹی نے ہوائی فائرنگ کی۔ سعید بھٹی کافی دیر تک ہوائی فائرنگ کرتے رہے جس کے بعد پولیس حرکت میں آگئی اور اسلحہ قابو میں لے لیا۔ حکام کے مطابق لین دین کے تنازعہ میں لڑائی جھگڑے کے بعد فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔نیول کمانڈر کو تاجروں نے تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد انہوں نے ہوائی فائرنگ کی۔اس حوالے سے ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ سابق نیول کمانڈر ذہنی طور پر اپ سیٹ تھے۔معاملے کا مزید جائزہ بھی لیا جا رہا ہے۔

FOLLOW US