Sunday January 19, 2025

دلہن کا لہنگا وقت پر کیوں نہ دیا؟ لاہور میں دکاندار کیخلاف 10لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا گیا

لاہور : لاہور میں ایک شخص دکاندار کیخلاف تاخیر سے لہنگا تیار کرنے پر عدالت پہنچ گیا، دکاندار پر ذہنی اذیت کا باعث بننے کی وجہ سے 10لاکھ روپے کا ہرجانہ بھی دائر کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور میں دلہن کے بھائی نے بہن کی شادی کا لہنگا وقت پر نہ سلائی کرنے پر دکان دار کے خلاف 10لاکھ ہرجانے کا دعویٰ کردیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ دلہن کا بھائی وقت پر لہنگا نہ دینے پر دکاندار کیخلاف عدالت پہنچ گیا اور دکان دارکے خلاف 10لاکھ ہرجانے کا دعویٰ کردیا، درخواست گزار نے کہا دکاندار نے عروسی لہنگا وقت پر تیار نہ کیا ،

لہنگا وقت پر نہ دینے سے بازار سے نیا خرید کر دلہن کو تیار کرایا،دکاندار کی وجہ سے شدید ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔ شہری کی شکایت پر عدالت نے دکاندار سے 6 مارچ کو جواب طلب کر لیا ہے ۔ واضح رہے کہ یہ اس نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں ہے۔ اس سے قبل بھی ایک شخص نے اپنی بیوی کو خراب جوتا دینے پر دکاندار کیخلاف عدالت سےرجوع کرلیا تھا ، درخواست گزار نے کنزیومرپروٹیکشن کورٹ ایسٹ میں درخواست دائر کی۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ اہلیہ نےطارق روڈسے1600روپےمیں جوتاخریداتھا ، چنددن میں ہی جوتا دو ٹکڑوں میں تبدیل ہوگیا، دکان دار کو شکایت کی مگر دکان داربات سننےکوتیارنہیں، اہلیہ کواپنا پسندیدہ جوتاخراب ہونے کا بہت دکھ ہے ۔ شوہر نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ دکاندار کیخلاف کارروائی اور بھاری جرمانہ عائد کیا جائے۔ یاد رہے کہ کنزیومر کورٹ میں دکانداروں کیخلاف مقدمات دائر کیے جاتے ہیں ، جہاں مہنگائی، ناقص اشیاء کی فروخت سمیت دیگر معاملات میں دکانداروں کیخلاف درخواست دائر کی جا سکتی ہے۔

FOLLOW US