Wednesday November 5, 2025

آج کہاں کہاں بادل برسیں گے اورکہاں موسم خشک رہے گا،محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کردی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ خطہ پوٹھوہار ، خیبر پختونخوا، کشمیراورگلگت بلتستان میں جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پرہلکی بارش اورپہا ڑوں پربرفباری کا امکان ہے۔جبکہ کل اسلام آباد،بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیراورگلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پربارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سردرہا۔آج لہہ منفی 11 ، اسکردو منفی10، گوپس منفی 09،کالام بگروٹ،استور،ہنزہ اور زیارت میں منفی 05 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔