Thursday September 18, 2025

اپوزیشن کومیرااستعفیٰ چاہیے تو۔ وزیراعظم نے استعفیٰ دینے کی پیش کش کردی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کواستعفیٰ دینے کی پیش کش کردی ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہاہے کہ اپوزیشن ملک کا لوٹاہواپیسہ واپس کردے میں استعفیٰ دینے کوتیارہوں۔اپوزیشن کے استعفوں کے حوالے سے وزریراعظم نے کہاکہ استعفے دینے کے لیے جرات کی ضرورت ہوتی ہے ،میں کل استعفیٰ دیتاہوں اگریہ لوگ ملک وقوم کالوٹاہواپیسہ واپس کردیں ۔وزیراعظم نے کہاکہ ایسے لوگ جواین آراولیکرملک سے بھاگے وہ استعفے کیسے دے سکتے ہیں۔اپوزیشن کے استعفوں کے ڈیڈلائن کے حوالے سے وزیراعظم نے کہاکہ 31جنوری بھی گزرچکی ہے،نوازشریف آصف زرداری اورمولاناقوم کالوٹاہواپیسہ واپس کریں۔