Sunday January 19, 2025

پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالے جانے سے متعلق اچھی خبر آنے کی قوی امید

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پر امید ہے کہ رواں سال ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکل جائے گا۔پاکستان نے مجوزہ اقدامات پر پیشرفت کی رپورٹ ایف اے ٹی ایف کو بھجوا دی ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے 27 نکات پر عملدرآمد مکمل کرنے اور باقی ماندہ 6 نکات پر جاری پیشرفت کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کروا دی ہے،
پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالے جانے سے متعلق اس سال اچھی خبر آنے کی قوی امید ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے درمیان تقریباً دو تین ہفتے پہلے ایک روزہ فیس ٹو فیس مذاکرات بھی ہوئے جس میں پاکستانی وفد کی قیادت وفاقی وزیر حماد اظہر نے کی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان نے 27 میں سے 21 نکات پر مکمل عمل درآمد کیے جانے کے دستاویزی ثبوت حکام کے حوالے کر دیے ہیں جبکہ باقی ماندہ 6 نکات پر اہم پیشرفت کی یقین دہانی کروا دی ہے جس کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ ان 6 نکات کے 50 سے 70 فیصد امور پر عمل مکمل ہو چکا ہے۔

FOLLOW US