Sunday January 19, 2025

پی ڈی ایم کی سربراہی چھوڑنے کی خبریں! مولانا فضل الرحمان میدان میں آگئے، دوٹوک اعلان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کی سربراہی چھوڑنے کی دھمکی دینے سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ بعض چینل پرسربراہی سے متعلق چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں ، نواز شریف اور آصف زرداری سے ایسی کوئی گفتگو نہیں ہوئی ، ہم متحد اور متفق ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ افواہیں پھیلانے والے غفلت کی نیند میں سو رہے ہیں ، پی ڈی ایم کی تحریک نے 70 فیصد مقاصد پورے کرلیے ، اس سلسلے میں 4 فروری کو سربراہی اجلاس میں مزید اہم فیصلے ہوں گے۔

FOLLOW US