Sunday January 19, 2025

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نور عالم مہنگائی و بیروزگاری پر وزیراعظم کے خلاف پھٹ پڑے

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے وزیر اعظم عمران خان سے تما م حکومتی وزراء کے احتساب کا مطالبہ کر دیا کہتے ہیں کہ وزیر اور مشیر عوام کو سبز باغ دکھارہے ہیں، ٹیکنوکریٹ لو گ چلے جائیں گے ذلیل اور رسوا ہم لو گ ہو جائیں گے ۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہو ا جس میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نور عالم خان اور نجیب ہارو ن ملک میں مہنگائی و بیروزگاری پر وزیراعظم کے خلاف پھٹ پڑے ۔ رکن قومی اسمبلی نور عالم خان

نے وزیر اعظم کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم صاحب آپ اور آپکی پارٹی کو ہماری باتیں بری لگیں گی ہم پارٹی سے مخلص ہیں ،وزراء اور مشیر آپ کو سبز با غ د کھا رہے میں بھی احتساب کے مرحلے سے گزر چکا ہوں لہذا تمام وزیروں اور مشیروں کا بلاتفریق احتساب ہو نا چاہیئے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنو کریٹ لوگ چلے جائیں گے عوام میں ذلیل و رسوا ہم ہی لو گ ہو جائیں گے ، پارٹی رکن نجیب ہارون نے وزیر اعظم سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم صاحب 2023 تک کچھ نہیں ہوگا نہ کے فور منصوبہ لگے گا نہ کچھ اور ہو گا جس پر وزیراعظم نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نجیب ہارون صاحب آپ تو ہمیں اندھیرا دکھا رہے ہیں جس پر نجیب ہارون نے کہا کہ وزیراعظم صاحب برا نہ لگے تو میں آپ کو ٹھیک بتار ہے ہو۔

FOLLOW US