Sunday January 19, 2025

روزانہ نوجوانوں کی جانیں جانے لگ گئی ہیں ٹک ٹاک کو بند کرنے کی درخواست پر عدالت نے بڑا فیصلہ کر لیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہورہائیکورٹ نے ٹک ٹاک ایپ کو بند کرنے کی متفرق درخواست سماعت کےلئے منظور کر لی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے مقامی وکیل ندیم سرور کی متفرق درخواست پر سماعت کیدرخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ٹک ٹاک ایپ سے فحاشی کی ترویج کی جارہی ہے ،ٹک ٹاک کی بندش کیلئے پی ٹی اے کو بھی درخواستیں دیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ قبل ازیں لاہور ہائی کورٹ میں ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشنز بیگو، ٹک ٹاک، لائیکی سمیت سوشل میڈیا کی دیگر ایپس پر پابندی عائد کرنے کیلئے درخواست دائر کر دی گئی

وقاص انور گجر ایڈوکیٹ نے سوشل میڈیا ایپلیکیشنز پر پابندی عائد کرنے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کیجس میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ، فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ، بیگو، ٹک ٹاک، لائیکی کے مالکان سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ ان ایپلیکشنز کے ذریعے بیہودگی، عریانیت اور غیر اخلاقی حرکات کو فروغ دیا جارہاہے، چونکہ پاکستان اسلامی ملک ہے اس لیے ریاست کی زمہ داری ہے کہ اسلامی شعائر کو فروغ دیا جائے۔درخواست میں بتایاگیا کہ گزشتہ 2 برس کے دوران ٹک ٹاک ویڈیوز بناتے ہوئے کئی نوجوان ہلاک ہو چکے ہیں، یہ ایپلیکشنز نوجوانوں کو خود غرضی کی طرف مائل کررہی ہیں اور ہم جنس پرستی کو بھی فروغ دے رہی ہیں

FOLLOW US