Friday January 24, 2025

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کا ایک اور اضافی بوجھ عوام پر ڈالنے کی تیاری کرلی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے عوام پر پیٹرولیم مصنوعات کا ایک اور اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری کر لی۔ذرائع کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرول اور ڈیزل پر او ایم سی اور ڈیلر مارجن بڑھانے کی سمری تیار کر لی ہے۔نجی ٹی وی دنیا کی رپورٹ کے مطابق پیٹرول پر او ایم سی مارجن میں فی لیٹر 45 پیسے اضافے، ڈیلرز مارجن میں 58 پیسے اضافے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر او ایم سی مارجن میں 45 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔اس کے علاوہ ڈیزل پر ڈیلرز مارجن میں 50 پیسے بڑھانے، پیٹرول پر او ایم سی

مارجن 2 روپے 81 پیسے سے بڑھا کر 3 روپے 26 پیسے فی لیٹر کرنے اور پیٹرول پر ڈیلرز مارجن 3 روپے 70 پیسے سے بڑھا کر 4 روپے 28 پیسے فی لیٹر کرنے کی تجویز دی گئی۔مزید یہ کہ ڈیزل پر او ایم سی مارجن 2 روپے 81 پیسے سے بڑھا کر 3 روپے 26 پیسے فی لیٹر کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر ڈیلرز مارجن 3 روپے 12 پیسے سے بڑھا کر 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر کرنے کی تجویز دی گئی۔

FOLLOW US