Friday January 24, 2025

آصف زرداری کا معاہدہ ہوا کہ مجھے اور پی پی رہنماؤں کو گرفتار نہیں کیا جائے گا، عمران خان کی حکومت کے پانچ سال پیپلزپارٹی پورے کروائے گی۔

لاہور : سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ آصف زرداری حکومت کے 5 سال پورے کرنے کی گارنٹی ہیں، آصف زرداری کا معاہدہ ہوا کہ مجھے اورپی پی رہنماؤں کو گرفتار نہیں کیا جائے گا، عمران خان کی حکومت کے پانچ سال پیپلزپارٹی پورے کروائے گی۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کیا نوازشریف اور آصف زرداری کو مناسکیں گے؟مولانا فضل الرحمان کا بس چلے تو وہ 10منٹ میں موجودہ حکومت کو گھر بھیج دیں ،

لیکن ان کے اختیار میں کچھ نہیں، ان کی پی ٹی آئی حکومت کو گھر بھیجنے کی خواہش ہوسکتی ہے، لیکن زمینی حقائق ہیں وہ کامیاب ہوتے نظر نہیں آتے۔
بلاول ہاؤس کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے آصف علی زرداری کو فون کرکے کافی شکوے کیے کہ آپ پی ڈی ایم کے فیصلوں کو سبوتاژ کررہے ہیں، پیپلزپارٹی کے لوگ ہمارے ساتھ نہیں نکل رہے۔ آصف زرداری نے کہا کہ آپ قابل احترام ہیں، قابل عزت ہیں لیکن حکومت بنانے کی پوزیشن میں نہیں، میں سیاست جانتا ہوں، آپ پی ڈی ایم کو جس طرف لے جارہے ہیں، اس کا نقصان ہوگا۔ نوازشریف ، مولانا فضل الرحمان اور مریم نواز ایک پیج پر ہیں، وہ چاہتے ہیں حکومت فوری گھر چلی جائے۔ عمران خان کی حکومت زیادہ مضبوط ہوتی جارہی ہے، آدھا گھنٹہ پہلے ن لیگ کے ایک رہنماء سے بات کی کہ لانگ مارچ کامیاب ہوگا؟ جس پر اس نے کہا کہ ہمارے لوگ سمجھتے ہیں کہ لانگ مارچ کا حال برا ہوگا۔اسی طرح آصف زرداری کہتے ہیں موجودہ حکومت 5 سال پورے کرے گی، زرداری کے پاس سندھ ہے، سندھ ان کی جان ہے، عمران خان کی حکومت قائم رہنے کی آصف زرداری گارنٹی ہے، مجھے گرفتار نہیں کیا جائے گا، پیپلزپارٹی کے بندے نہیں پکڑے جائیں گے عمران خان کی حکومت کے پانچ سال پیپلزپارٹی پورے کروائے گی۔

FOLLOW US