Friday January 24, 2025

اگلے 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات والوں نے بتا دیا

اسلام آباد، کراچی : محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں جزوی ابر آلود تاہم بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہا ہے۔ منگل کو ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق لہہ میں درجہ حرارت منفی 15، استور منفی 13، کالام، اسکردو، پلوامہ، زیارت منفی

10، کوئٹہ، قلات، بگروٹ منفی 8، گلگت منفی 7، بارہ مولہ منفی 6 اور ہنزہ میں منفی 5 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔دوسری جانب کراچی میں بلوچستان سے آنے والی سرد ہوائوں نے سردی کی شدت میں اضافہ کردیاہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ سے آنے والے نئے سسٹم سے کراچی کی ٹھنڈ میں اضافہ ہوا۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سردی کی یہ لہر مزید 2روز رہے گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں شمال، شمال مشرق اور شمال مغرب سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے، جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 30 سے 40 فیصد رہے گا۔

FOLLOW US