Monday November 25, 2024

آرمی چیف اور مریم نواز کےترجمان زبیر عمر کی ملاقات ملاقات گزشتہ روز اسلام آباد کلب میں اور خوشگوار ماحول میں ہوئی

اسلام آباد : آرمی چیف اور مریم نواز کےترجمان زبیر عمر کی ملاقات۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی صابر شاکر نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ مریم نواز کے ترجمان زبیر عمر نے گزشتہ روز اسلام آباد میں آرمی چیف سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات طے شدہ نہیں تھی۔ ملاقات گزشتہ روز اسلام آباد کلب میں اور خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ اور زبیر عمر دونوں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ موجود تھے، دونوں کے درمیان اتفاقیہ طور پر ملاقات ہوئی۔ بتایا گیا ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گذشتہ روز اسلام آباد کلب میں برنچ کیا تھا۔

معروف صحافی صالح ظفر اس حوالے سے اپنی رپورٹ میں لکھتے ہیں کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اہلخانہ کے ہمراہ اسلام کلب میں سنڈے برنچ کیا۔
انہوں نے عام شہریوں کی طرح خود کھانا پلیٹ میں ڈالا اور دیگر مہمانوں کی طرح کھانا لینے کے لیے اپنی باری کا انتظار کیا۔اتوار کی صبح موسم بھی خوشگوار تھا۔اس موقع پر کلب انتظامیہ نے ایک اسپیشل سیٹ اپ بنا کر کرٹن لگائے تاہم آرمی چیف کے نے کرٹن ہٹانے کی ہدایت کی۔آرمی چیف کے حکم پر کرٹن ہٹا دئیے گئے۔مزید بتایا گیا کہ اس موقع پر رش بھی تھا تاہم جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کے اہلخانہ نے قطار میں لگ کر اپنی باری کا انتظارکیا۔ موقع پر موجود ایک مہمان کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ دیگر مہمانوں میں گھل مل گئے۔ سینئر صحافی صالح ظفر کی رپورٹ کے مطابق جب آرمی چیف اس کلب میں موجود تھے تو دن 12 بجے کے بعد سابق گورنر سندھ محمد اور مریم نواز کے ترجمان زبیر بھی اپنی اہلیہ اور اہلخانہ کے دیگر ارکان کے ساتھ آئے۔ اس حوالے سے صابر شاکر کا کہنا ہے کہ کچھ ذرائع نے دعویٰ کیا کہ زبیر عمر کو آرمی چیف سے ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔ یہ تمام دعوے غلط ہیں۔ آرمی چیف نے کسی شخص سے بھی ملاقات کرنے سے انکار نہیں کیا، جنرل قمر جاوید باجوہ ناصرف عام لوگوں سے ملے، بلکہ کلب میں زبیر عمر اور ان کے اہل خانہ سے بھی ان کی سلام دعا ہوئی۔

FOLLOW US