Sunday January 19, 2025

سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیٹے حسین نواز نے حکومت کو بڑی پیشکش کر دی ایک ارب ڈالر کہیں پر دکھا دیں، 90 فیصد آپ رکھ لیں، 10 فیصد مجھے دے دیں

لاہور : سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیٹے حسین نواز نے حکومت کو بڑی پیشکش کر دی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق میاں نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ میرے والد پر ایک ارب ڈالر کا الزام ڈرامے، جھوٹ اور پروپیگنڈے کا حصہ ہے ۔ آپ ایک ارب ڈالر کہیں پر دکھا دیں، 90 فیصد آپ رکھ لیں، 10 فیصد مجھے دے دیں ۔ انہوں نے کہا کہ منتخب وزیراعظم کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کیا گیا ۔ ان کے اس ڈرامے نے ملک کو نقصان پہنچایا۔ ریاست پاکستان کو اس سارے ڈرامے کے لیے 6 کروڑ ڈالر ادا کرنا پڑے ۔

FOLLOW US