Sunday January 19, 2025

40 سالوں میں اتنی بدتر صورتحال نہیں دیکھی، وزیر قانون سکون سے بیٹھے ہیں جبکہ ڈاکو بسوں کی بسیں لوٹ کرآرام سے نکل جاتے ہیں۔اسپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی

لاہور: اسپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی امن وامان کی صورتحال راجا بشارت کو کھری کھری سنا دیں، انہوں نے کہا کہ وزیر قانون سکون سے بیٹھے ہیں جبکہ ڈاکو بسوں کی بسیں لوٹ کرآرام سے نکل جاتے ہیں، ڈاکووَں کے ہاتھوں لوٹنے والوں کی کوئی دادرسی نہیں کی جاتی، آرپی او اور ڈی پی او کو پنجاب اسمبلی طلب کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی اسمبلی اجلاس میں پنجاب میں امن وامان کی صورتحال پربرہم ہوگئے۔ انہوں نے وزیر قانون راجہ بشارت کو کھری کھری سناتے ہوئے کہا کہ 40 سال ہوگئے میں نے ایسی امن وامان کی بدترصورتحال کبھی نہیں دیکھی۔

آپ سکون سے بیٹھے ہیں ڈاکو بسوں کی بسیں لوٹ کرآرام سے نکل جاتے ہیں۔ ڈاکووَں کے ہاتھوں لوٹنے والوں کی کسی جگہ پر دادرسی نہیں کی جارہی۔ انہوں نے کہا کہ ہدایت کرتا ہوں کہ وزیر قانون راجہ بشارت صاحب پنجاب میں لاء اینڈ آرڈر کے معاملات کو سنجیدہ لیں۔ آرپی اواور ڈی پی او کو پنجاب اسمبلی بلائیں۔ دوسری جانب امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی نے متعدد پولیس افسران کے تقرر تبادلوں کے احکاما ت جاری کردئیے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق محمد افضل کو ایس ایس پی آپریشنز فیصل آباد ، ایس پی سیکورٹی لاہور سردارموہارن خان کو ایس پی ہیڈ کوارٹر لاہور ، عمران احمد ملک کو ایس پی سیکورٹی لاہور ، تصور اقبال کوایس پی اپریشنز علامہ اقبال ٹائون لاہور ، عبدالعاب کو ایس پی صدر گوجرانوالہ ، محمد طاہر مقصود کوایس پی انوسٹی گیشن علامہ اقبال ٹائون، شہزاد حمید کو ایس پی سکیورٹی ٹو لاہور ہائی کورٹ ، محمد اجمل کو ایس پی انوسٹی گیشن کینٹ ڈویژن ، عاصم افتخار کوایس پی انوسٹی گیشن ماڈل ٹائون، بشری جمیل کوایس پی ہیڈکوارٹر ٹریفک پنجاب ، احمد نواز چیمہ کوایس پی انوسٹی گیشن پنجاب ، احسان اللہ چوہان کو اے آئی جی مانٹیرنگ اینڈ کرائم انلسز انوسٹی گیشن پنجاب ، سید اسد مظفر کو ایس پی انوسٹی گیشن ٹو پنجاب ، ارشد زاہد کو ایس ایس پی آر او سی ٹی ڈی فیصل آباد اور گلفام ناصر کوایس ایس پی آر آئی بی فیصل آباد ریجن تعینات کردیا گیا ۔

FOLLOW US