Sunday January 19, 2025

افغان ازبک لڑکی ویزا لے کر بہاولنگر پہنچ گئی پاکستان پہنچ کر 24 سالہ پاکستانی طالبعلم فہیم الرحمان سے نکاح کر لیا

بہاولنگر : افغان ازبک لڑکی پاکستانی لڑکے لیے ویزا لے کر بہاولنگر پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان کے صوبہ بغلان کی رہائشی 20 سالہ ازبک دوشیزہ اُولْبَاش بی بی دختر نور محمد نے پاکستان کے شہر بہاولنگر پہنچ کر عصری تعلیم کے طالبعلم 24 سالہ فہیم الرحمان ولد قاری عبدالسلام کے ساتھ نکاح کر لیا۔ نکاح کے بعد 20 سالہ افغان ازبک لڑکی اُولْبَاش بی بی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بزرگوں کے ساتھ پاکستان نے بطور مہاجرین جو احترام، شفقت اور پیار کا سلوک کیا ہمارے نکاح میں اس کا بھی بہت بڑا عمل دخل ہے۔ جوڑے کی بات چیت اور ملاقات کہاں ہوئی اس حوالے سے تاحال کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستانی لڑکے اور لڑکیوں کی محبت میں گرفتار کئی غیر ملکیوں نے پاکستان کا رُخ کیا اور یہاں آ کر اپنے گھر بسا لیے لیکن ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ افغانستان سے کوئی لڑکی پاکستان پہنچ کر پاکستانی لڑکے سے رشتہ ازدواج میں بندھ گئی ہے۔

FOLLOW US