Sunday January 19, 2025

کس مائی کے لال کی جرات ہے کہ وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد لائے؟ فواد چوہدری

اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فوادچودھری کاکہناہے کہ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی جرأت کسی میں نہیں ، اگریہ تاحیات نااہلی اور عمر قید سے بچ کئے تو یہ ان کے لیے غنیمت ہوگی ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہاہے کہ اپوزیشن کے پاس نہ کوئی حکمت عملی ہے نہ پلان، استعفوں سے شروع ہوئے جلسوں پر رکے اب وہاں بھی بس ہو گئی تو عدم اعتماد کی گفتگو، کس مائی کے لال کی جرآت ہے وزیر اعظم کیخلاف تحریک عدم اعتمادلانے کی، آپ تاعمر قید اور نااھلی سے بچ گئے تو غنیمت سمجھئے گا،کیا پدی اور کیا پدی کا شوربہ ۔

انہوں نے اپنی ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ ’’یہ حیران کن ہے کہ وزیر اعلیٰ یا کوئ پبلک آفس ہولڈر کہے کہ “میں آپ کو جوابدہ نہیں ہوں” وزیر ہو یا وزیر اعلیٰ ہر شہری کو جوابدہ ہے وفاقی وزیر کی حیثیت دے Art 149 اور دیگر شقوں کے تحت کوئ آفیسر اور وزیراعلی ٰ وفاقی حکومت کی انکوائری سے روگردانی نہیں کر سکتاجواب دیں‘‘۔ واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کیا تھا۔ بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ ہ وزیراعظم عمران خان ، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائیں گے۔ لاڑکانہ انڈسٹریل زون کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غیر جمہوری طاقت کو نکالنا جانتے ہیں ، پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم کے تحت حکومت کے خلاف نکلے ہیں ، پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کے پلیٹ فارم سے ہی ناجائز حکومت کو گھر بھیجیں گے ، جب ہم حملہ کریں گے تو کٹھ پتلی کو گھر جانا ہو گا ، کیوں کہ عمران خان کی حکومت نے معیشت کو تباہ کردیا ہے ، مشکل معاشی صورتحال کے دوران وفاق نے عوام کو لاوارث چھوڑ دیا ، وفاقی حکومت نے ایک کروڑ نوکریاں دینے اور 50 لاکھ گھر بنانے کا وعدہ کیا تھا۔

FOLLOW US