Friday November 29, 2024

پیپلز پارٹی کو ایک اور دھچکا! کئی کارکنان نے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا، تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

کراچی مانیٹرننگ ڈیسک ) پیپلز پارٹی کو کراچی میں بھی ایک اور دھچکا لگ گیا ہے، کئی ناراض کارکنان نے پیپلز پارٹی کو خیر باد کہہ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔ تفصیلات کے مطبا ق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار برائے پی ایس 88 جانشیر جونیجو سے مولا عیسی گوٹھ سے آئے ہوئے پیپلز پارٹی کے ناراض کارکنان واجد سہیل احمد، عباد غنی، بلال غنی، داد رحیم، عثمان ، اشفاق، و دیگر نوجوانوں نے ان کے مرکزی الیکشن آفس پر ملاقات کی اور پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔

پیپلز پارٹی سے آئے نوجوانوں نے امیدوار برائے پی ایس 88 جانشیر جونیجو کو جیت کی ایڈوانس مبارکباد دی جبکہ جانشیر جونیجو نے شامل ہونے والے نوجوانوں کو پی ٹی آئی میں خوش آمدید کہا۔

FOLLOW US