کراچی(ویب ڈیسک)پاکستان بھر میں یہ افواہیں زیر گردش تھیں کہ بنک میں کھاتے رکھنے والے صارفین 31 جنوری کے بعد اے ٹی ایم مشین سے ایک ہزار روپے سے زائد کی رقم نہیں نکلوسکیں گے ۔ پاکستان کے مختلف شہروں میں بسنے والے صارفین نے یہ شکایت کی تھی کہ انہیں موبائل فون پر سٹیٹ بنک آف پاکستا کی جانب سے ایک پیغام موصول ہوا ے جس میں بتایاگیا ہے کہ 31 جنوری کے بعد اے ٹی ایم مشین سے صرف ایک ہزار روپے ہی نکلوائے جاسکیں گے ۔ان افواہوں کو بہت سے صارفین نے سچ سمجھا اور ایسے پیغامات کو سوشل میڈیا پر شئر کرنا شروع کردیا ۔
اس ساری صورتحال کے بعد اور صارفین کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے سٹیٹ بنک کی جانب سے سوشل میڈیا پر زیر گردش پیغامات کی تردید کردی ، تردیدی پیغام میں سٹیٹ بنک نے لکھا کہ یہ ہدایات جھوٹ پر مبنی ہیں ، اس میں کوئی سچائی نہیں ہے ، صارفین ایسی کسی بھی اطلا ع توجہ نہ دیں۔