Wednesday November 5, 2025

آج سے شدید بارشیں ، پہاڑوںپر برفباری ہوگی ،یہ سلسلہ کتنے دن تک جاری رہے گا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ، راولپنڈی سمیت پوٹھار ریجن میںآج سے بارش کا امکان ہے ، پہاڑوں پر برفباری ہوگی . محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز کشمیر، گلگت بلتستان،بالائی خیبرپختونخوا اور خطۂ پوٹھوہار میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے . تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا . پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں دھند چھائے رہنے کی توقع.گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں ابرآلود رہا. پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں دھند چھائی رہی.اس دوران مالم جبہ میں 02 ملی میٹر بارش اور01 انچ برفباری بھی ریکارڈ کی گئی.آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت:لہہ ،اسکردو ،استورمنفی11،گوپس منفی10، گلگت منفی06،بگروٹ، کالام اورپاراچنار میں منفی05ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا.