Monday January 20, 2025

گجرانوالہ میں ماں کو 4 بچوں سمیت قتل کر دیا گیا واقعے کے وقت خاتون کا خاوند گھر پر موجود نہیں تھا

گجرانوالہ : گجرانوالہ میں ماں کو 4 بچوں سمیت ڈنڈوں کے وار کرکے قتل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گجرانوالہ میں تھانہ کینٹ کی حدود ڈوگرانوالہ میں قتل کا ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک خاتون اور 4 معصوم بچوں کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ شبہ ہے کہ قتل ہونے والی خاتون قتل ہونے والے بچوں کی ماں ہے۔ ماں کو بچوں سمیت بے دردی سے قتل کیا گیا ہے۔

خاتون سمیت 5 افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ قتل کا واقعہ رات کے وقت پیش آیا،اہل محلہ نے خون دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔قتل ہونے والے بچوں کی عمریں 5 سے 12 سال تھیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے وقت خاتون کا شوہر گھر پر موجود نہیں تھا،بچوں کو الگ الگ کے جا کر قتل کیا گیا۔ پولیس نے کیس کی تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔خاتون کے شوہر کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا جس کے بعد کیس میں مزید انکشافات متوقع ہیں۔

Source: UrduPoint

FOLLOW US