Sunday January 19, 2025

ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن ملے گی یا نہیں، حکومت نے بڑا اعلان کردیا

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) سرکاری ملازمین کی پرموشن میں تبدیلیاں۔۔ ملازمین کی ترقی تین سال میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کی پرموشن میں تبدیلیاں کی گئی ہیں، سرکاری ملازمین کی ترقی تین سال میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنشن والے اداروں میں ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن ملتی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ اگر ملازم کا ریفرنس نیب یا ایف آئی اے میں ہوا تو اسے پروموٹ نہیں کیا جائیگا، انکوائری کو 3 سال ہوجائیں تو پروموشن کی اجازت ہو گی۔ان کا کہنا تھا کہ پلی بار گین کرنے والے ملازم کے خلاف بھی ایکشن ہو گا، ریٹائرمنٹ کی عمر کی حد کم کرنے کی کوئی تجویز نہیں، پنشن والے اداروں کے ملازمین کو پنشن ملے گی

FOLLOW US