Sunday January 19, 2025

ملائیشیا نے طیارہ مسلم لیگ (ن) کی اس حرکت کی وجہ سے پکڑا ، وزیرہوابازی نے ایسی بات کہہ ڈالی کہ پاکستان چونک اٹھے

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے ملائیشیا میں طیارہ روکے جانے کا ملبہ بھی ن لیگ پر ڈال دیا ۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے غلام سرور خان نے کہا کہ ملائیشیا میں جو طیارہ روکا گیا ہے وہ لیگی حکومت میں لیز پر لیا گیا تھا ، ان کاکہنا تھا کہ ن لیگ کے دور میں یہ دو طیارے مہنگی لیز پر لیے گئے ، ان طیاروں کی لیز اس سال جولائی میں ختم ہونا تھی تاہم کرونا کی وجہ سے پی آئی اے کو مالی مشکلات کا سامنا تھا اس لیے پی آئی اے بروقت قسطیں ادا نہیں کر سکی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملائیشیا نے ہمیں سنے بغیر فیصلہ کیا اور طیارہ قبضے میں لے لیا ، اس حوالے سے برطانیہ کی عدالت میں ہمارا کیس لگا ہوا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز پی آئی اےکا بوئنگ 777 طیارہ کوالالمپور ائیر پورٹ پر طیارے کی لیز کے واجبات ادا نہ کرنے پر قبضے میں لے لیا گیا تھا ۔ وفاقی وزیرغلام سرور نے جڑواں شہروں میں ترقیاتی کاموں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ رنگ روڈ پراجیکٹ کی منظوری ہوچکی ہے، 30جون کوپراجیکٹ کا آغاز ہوگا،وزیراعظم عمران خان اس کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ ان کاکہنا تھا کہ 6ارب سےزیادہ کی رقم پنڈی انتظامیہ کو پہنچ چکی ہے، لوگوں کو معاوضے دئے جارہے ہیں، جڑواں شہروں میں پانی کی کمی دور کرنے کیلئے 5 ڈیمز پر کام ہوگا۔دوچھا اورچھان ڈیمز پر عملی کام شروع ہو چکا ہے،روات کے قریب 7 دیہاتوں میں آج گیس سپلائی کا افتتاح کر رہے ہیں، راولپنڈی میں کم گیس پریشر ایک دیرینہ مسئلہ ہے ، گیس پریشرکی کمی دور کرنے کیلئے لائن بچھائی جارہی ہے جس پر50 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔

FOLLOW US