Sunday January 19, 2025

بارش، برفباری یا پھر تیز دھوپ ۔۔ ملک کے کون کون سے شہر کا موسم کیسا رہے گا؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز پنجاب کے میدانی علاقوں، خطۂ پوٹھو ہار اور بالائی سندھ میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ۔ کشمیر، گلگت بلتستان،بالائی خیبرپختونخوا اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی بلو چستان اور بالائی علاقوں میں شدید سردرہا۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند چھائی رہی۔آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت:اسکردومنفی14،استورمنفی13، لہہ منفی 12،گوپس منفی11 ،

بگروٹ منفی 09 ،ہنزہ ،سری نگر،اننت ناگ،کوئٹہ منفی 08 ،قلات،گلگت ،پاراچنار،مستونگ،زیارت منفی06 اورکالام میں منفی 05 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔موسم کی ویب سائٹ ویدر بسٹرز پاکستان کے مطابق اس وقت ملک کے 90 فیصد حصّوں میں مطلع ابر آلود ہے اور یہ سلسلہ تیزی سے مشرق کی سمت میں بڑھ رہا ہے۔ بلوچستان سے کشمیر تک بلند بادل موجود ہے۔دھند برقرار رہیگی۔ اگلے 72 گھنٹوں کے دوران پنجاب، خیبر پختونخواہ اور سندھ کے میدانی کے میدانی علاقوں میں دھند پڑنے کا سلسلہ جاری رہیگا۔ لہٰذا ملک کے زیادہ تر علاقوں میں ہوا کا معیار خراب رہیگا۔

FOLLOW US