Sunday January 19, 2025

پاکستان میں خودکش دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ افغانستان میں مارا گیا

کابل : پاکستان میں دہشگردوں حملوں کا ماسٹر مائنڈ افغانستان میں مارا گیا،کالعدم تنظیموں کے آپسی جھگڑے میں افغانستان میں گاڑی نشانہ بنی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں خودکش دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ افغانستان میں مارا گیا۔کالعدم تنظیموں کے آپسی جھگڑے میں افغانستان میں گاڑی نشانہ بنی۔نور گل پاکستان میں ہائی پروفائل دہشتگردی میں ملوث رہا ۔ بم دھماکے میں نائب امیر رشید عرف ماما ہلاک ، کمانڈو وحید گل زخمی ہوئے۔ دہشتگرد کوئٹہ میں سیکورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔ مالیاتی کمیشن کے ذریعے پاکستان میں دہشگتردوں کو فنڈنگ کی جاتی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ دہشتگرد پاکستان میں درجنوں خودکش حملوں ، ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہے۔دہشتگرد شاہ نورانی مزار پر خود کش حملوں کے ماسٹر مائیڈ تھے۔دہشتگرد اسلام آباد ہائیکورٹ خودکش حملے کے ماسٹر مائنڈ تھے۔

FOLLOW US