Sunday January 19, 2025

کورونا کیسز میں اضافہ،پشاور کے مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاﺅن کافیصلہ

پشاور:صوبے میں عالمی وبا کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز پر ضلعی انتظامیہ نے مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاﺅن کافیصلہ کیاہے،سمارٹ لاک ڈاﺅن والے علاقوں میں حیات آباد ،یکہ توت ومچنی روڈ وورسک روڈ خوشحال ٹاﺅن کوہاٹ روڈ شامل ہیں۔ نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے کورونا کی دوسری لہر کے دوران پشاور میں کورونا کیسز میں اضافہ پر 5 مقامات پر سمارٹ لاک ڈاﺅن کافیصلہ کیاہے، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پشاورمیں یکہ توت تھانہ کی حدود میں سمارٹ لاک ڈاوَن کیا جائے گا ، سمارٹ لاک ڈاوَن حیات آباد فیز 3اور 5کے مختلف سیکٹرز میں لگایا جائے گا ، ورسک روڈ اور کوہاٹ روڈ کے 2مقامات پر بھی لاک ڈاوَن ہوگا ،سمارٹ لاک ڈاوَن کے دوران ان علاقوں میں غیر ضروری آمدورفت پر پابندی ہوگی ،ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغرکاکہنا ہے کہ لاک ڈاوَن کا نفاذ شام6 بجے سے ہوگا ۔

FOLLOW US