Monday April 29, 2024

قومی ائیرلائن کاطیارہ ضبط کرانے میںبھارت ملوث نکلا؟کس طرح فیصلہ کرایاگیا؟

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) پی آئی اےکالیز طیارہ ضبط کرانے کے پیچھے بھارت ملوث نکلا۔تفصیلات کے مطابق قومی ائیرلائن کی پرواز 166مسافروں کوکوالاالمپورسے کراچی آرہی تھی اسے کلیئرنس نہیں دی گئی۔مسافروں کوایمریٹس ائیرلائن کے ذریعے بھجوایاجائے گاجوآج پہنچیں گے۔قومی ائیرلائن کا18رکنی عملہ بھی کوالالمپورمیں پھنس گیاہے جو14روز کے لیے قرنطینہ میں رہے گا ۔20`5میں پی آئی اے نے یہ طیارہ ایک ویت نامی کمپنی سے لیز پرلیاتھا۔لیز کے 14ملین ڈالرواجبات ادانہ کرنے پریہ قدم اٹھایاگیا۔

کمپنی کی مینجمنٹ کاتعلق بھارت سے ہے ۔پی آئی اے کے مطابق کیس برطانیہ میں زیرسماعت ہونے کے باوجود کمپنی نے ملائشیاکی عدالت سے یکطرفہ فیصلہ لے لیاہے۔دوسری طرف یہ خبربھی گردش کررہی ہے کہ کمپنی نے جس مقامی عدالت کے جج سے فیصلہ لیااس کاتعلق بھی بھارت سے ہے۔پی آئی اے کے مطابق یہ ایک یکطرفہ فیصلہ ہے اورہم اس فیصلے کوچیلنج کریں گے۔دوسری جانب سفارتی سطح پربھی اس معاملے کوحل کرنے کے اقدامات کیےجارہے ہیں۔

FOLLOW US