Friday November 29, 2024

وارننگ کے باوجود قوانین کی خلاف ورزی، پاکستان نے ترکش ائیرلائن پر جرمانہ عائد کر دیا

لاہور: وارننگ کے باوجود قوانین کی خلاف ورزی، پاکستان نے ترکش ائیرلائن پر جرمانہ عائد کر دیا، ترکی کی ائیرلائن کی جانب سے ہدایات کے باوجود دوسری مرتبہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی گئی، 2 مسافروں کو بنا کرونا ٹیسٹ کے پاکستان لے آئی۔ تفصیلات کے مطابق کورونا ایس اوپیز پر عمل درآمد نہ کرانے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ترکش ایئرلائن پر ایک لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔ ترکش ایئرلائن نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئی2مسافروں کو سینیگال سے بغیر کورونا ٹیسٹ کے استنبول تک سفرکرایا بعد ازاں مسافروں کو کینکٹنگ پرواز کے ذریعے استنبول سے لاہور پہنچایا گیا۔

ترکش ایئرلائن کی اس لاپرواہی پر سی اے اے شعبہ ایئرٹرانسپورٹ نے جرمانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ سول ایوی ایشن نے بی کیٹگری والے ممالک کے مسافروں کے لیے کوروناٹیسٹ لازمی قرار دیا ہے۔ خیال رہے کہ کورونا کی روک تھام کے لیے سی اے اے اقدامات اٹھا رہی ہے۔ مختلف ممالک کو کیٹگریز میں شامل کرنا اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے، جس ملک میں وبا کی شدت زیادہ ہے اسے بی کیٹگری میں رکھا گیا ہے۔ سول ایوی ایشن نے بی کیٹیگری والے ممالک کے مسافروں کے لیے کوروناٹیسٹ لازمی قرار دیا ہے۔

FOLLOW US