Tuesday January 21, 2025

سابق صدر پرویز مشرف کی والدہ 100 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

دبئی : سابق صدر پرویز مشرف کی والدہ انتقال کر گئیں۔ تفصیلات کے مطابق دبئی سے ایک افسوسناک خبر موصول ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدر اور آرمی چیف پرویز مشرف کی والدہ کا انتقال ہوگیا ہے۔ زرین مشرف کی عمر 100 سال تھی اور اپنے صاحبزادے کے ساتھ دبئی میں ہی مقیم تھیں۔ خاندانی ذرائع کے مطابق زرین مشرف کی تدفین دبئی میں ہی کی جائے گی۔ پرویز مشرف کی والدہ طویل عرصے سے علیل تھیں اور پہلے بھی انہیں کئی مواقعوں پر طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ زرین مشرف بھارت کے شہر لکھنو میں پیدا ہوئی تھیں اور قیام پاکستان کے وقت اپنے شوہر اور 3 بیٹوں کے ہمراہ پاکستان آ گئی تھیں۔ کچھ برس قبل پرویز مشرف کی جانب سے علاج کے غرض سے دبئی منتقل ہونے پر زرین مشرف بھی اپنے صاحبزادے کے ہمراہ پاکستان سے روانہ ہو گئی تھیں۔

FOLLOW US