Monday April 29, 2024

پی آئی اے نے چین کے لیے پروازیں معطل کردیں پروازیں پاکستانی مسافروں میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر منسوخ کی گئیں

لاہور: چین میں کورونا وائرس کی دوسر لہر کے پیش نظر پی آئی اے نے چین جانے والی پروازیں عارضی طور پر معطل کردیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پروازیں پاکستانی مسافروں میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر منسوخ کی گئیں، ترجمان پی آئی اے نے پروازوں کی منسوخی کی تصدیق کردی۔ ذرائع کے مطابق چین نے بھی پاکستانی مسافروں پر عارضی سفر ی پابندیاں عائد کی ہیں، پی آئی اے چین کے لیے ہفتہ وار دو پروازیں آپریٹ کرتی ہے۔ واضح رہے کہ دو روز قبل چین میں بیجنگ کے آس پاس کے علاقوں میں کورونا وائرس کے پیش نظر نئی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

لاک ڈاؤن سے متاثر ہونے والے باشندوں کی تعداد 4.9 ملین ہے۔ نئے انفیکشن کے پھیلاؤ نے چینی باشندوں کی تشویش میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ تاہم نئے کیسز سامنے آنے پر ایک سال قبل معاشی بحران کا سامنا کرنے والی چین کی مقامی انتظامیہ نے معاشی بحران کی روک تھام کے لیے نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ نیشنل ہیلتھ کمیشن نے منگل کے روز کورونا کے 55 نئے کیسز کی تصدیق کی، جبکہ ایک روز قبل کورونا کے کیسز کی تعداد 103 تھی۔ بیجنگ کے اوائل میں موجود ہیبی صوبہ میں 40 سے 42 مقامی طور پر منتقل ہونے والے انفیکشنز کے کیسز رپورٹ ہوئے۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق 4.9 ملین چینی باشندے سات روز کے لیے قرنطینہ میں رہیں گے اور ان سب کا کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا۔ لانگ فانگ کی حدود میں آنے والے دو کاؤنٹیز نے پہلے ہی گھروں میں قرنطینہ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ ان میں سے ایک کاؤنٹی میں ایک کیس رپورٹ ہوا جبکہ دوسری کاؤنٹی میں کورونا کا ایک کیس بھی رپورٹ نہیں ہوا۔ چین میں اس وقت کئی صوبوں میں لاک ڈاؤن نافذ ہے۔

FOLLOW US