Friday November 29, 2024

جماد الثانی کا چاند نظر آگیا، پہلی مرتبہ رویت ہلال کمیٹی کی بجائے وزارت مذہبی امور کی جانب سے چاند کی رویت کا اعلان

اسلام آباد : جماد الثانی کا چاند نظر آگیا، پہلی مرتبہ رویت ہلال کمیٹی کی بجائے وزارت مذہبی امور کی جانب سے چاند کی رویت کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق نئے چئیرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت پہلی مرتبہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ کمیٹی کا اجلاس وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزارت مذہبی امور کے دفتر پاک سیکریٹریٹ میں ہوا۔ اجلاس کے دوران محکمہ موسمیات، وزارت سائنس، وزارت مذہبی امور شریک ہوئے اور جماد الثانی کا چاند دیکھنے کی کوشش کی گئی۔ چاند کی رویت کے حوالے سے ملک بھر کی زونل رویت ہلال کمیٹیوں سے بھی شہادتیں حاصل کرنے کی کوشش کی گئی۔

بعد ازاں مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے موصول ہونے والی شہادتوں کی رپورٹ وزارت مذہبی امور کو ارسال کر دی۔ رپورٹ موصول ہونے کے بعد وزارت مذہبی امور کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ ملک میں جماد الثانی کا چاند نظر آگیا، لہذا یکم جماد الثانی کل 15 جنوری بروز جمعہ کو ہوگی۔ واضح رہے کہ جماد الثانی اسلامی سال کا چھٹا مہینہ ہے۔ جماد الثانی کے آغاز کے بعد اب سال کے سب سے مقدس مہینے رمضان کے آغاز میں صرف 90 دن باقی رہ گئے ہیں۔

FOLLOW US