Monday January 20, 2025

اسلام آباد کے بعد لاہور اور دیگر شہروں میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے شدت زیادہ ہونے کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا۔۔

لاہور: اسلام آباد کے بعد لاہور اور دیگر شہروں میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے، زلزلے کی جھٹکوں کی شدت زیادہ ہونے کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا، زلزلے کی شدت 5 سے زائد ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پیر کی شام کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، آزاد کشمیر کے بعد لاہور اور دیگر علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ لاہور میں زلزلے کے جھٹکوں کی شدت انتہائی زیادہ محسوس کی گئی۔ زلزلے کے شدید جھٹکوں کی وجہ سے لوگ خوف و ہراس کا شکار ہوکر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ اس دوران لوگ باآواز بلند کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ تاہم زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 عشاریہ 1 اور مرکز مقبوضہ کشمیر تھا۔ جبکہ زیر زمین زلزلے کی گہرائی 65 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

FOLLOW US