اسلام آباد(ویب ڈیسک) تازہ ترین خبروں کے مطابق شوگر ملز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی طرف سے حکومت کو لکھے گئے خط میں آگاہ کیا گیا ہے کہ اس بار گنے کی قیمت زیادہ ہونے کی وجہ سے چینی کی فلو کلو قیمت 100 روپے سے بھی زیادہ ہو جانے کا خدشہ ہے ۔ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے وزیرِ اعظم عمران خان کے نام لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ ہم نے حکومت کے احکامات پر کرشنگ 30 نومبر سے 15 روز قبل شروع کر دی تھی ۔حکومت نے یقین دہانی کروائی تھی کہ مڈل مین کو دخل اندازی کی اجازت نہیں ہو گی،گنے کی قمیت 200 روپے فی من کو یقینی بنایا جائے گا
تاکہ عوام کو چینی 75 روپے فی کلو کے مناسب ریٹ پر دستیاب ہو مگر تمام صوبوں میں متعلقہ حکام مڈل مین کا کردار ختم کرنے میں ناکام رہے ہیں ۔ اب چونکہ گنے کی فی من قیمت 270 سے 300 روپے فی من تک پہنچ چکی ہے، چینی کی قیمت ایک بار پھر 100 روپے کلو سے اوپر جانے کا خدشہ ہے۔شوگر مل ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شوگر ملز کو گنے کی حکومتی مقرر کردہ قیمت پر فراہمی یقینی بنائی جائے ۔