Sunday May 19, 2024

عوام نے بہاولپور میں فضل الرحمن کا بیانیہ یکسر مسترد کر دیا ہے،وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے مولانا فصل الرحمن کے بہاولپور جلسے میں خطاب کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ انکے حالیہ بیانئے کو پاکستانی عوام نے یکسر مسترد کر دیا ہے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور نے اپنے دفتر سے جاری ایک پریس ریلیز میں کہا کہ سیکورٹی اداروں پر مسلسل اور بلا جواز تنقید انکے ملک دشمن منصوبہ کا حصہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ مولانا فضل الرحمان جہاد کا اعلان کرکے ملک میں دنگا فساد برپا کرنا چاہتے ہیں، ایسے جلسوں میں مدارس کے معصوم بچوں کو لانا کونسا جہاد ہے۔ پی ڈی ایم کے قیادت کے تخریبی عزائم بے نقاب جو چکے ہیں،

اب یہ عناصر لوگوں کے دینی جذبات سے کھیل کر اپنے مذموم سیاسی مقاصد کو پورا کرنا چاھتے ہیں۔ پیر ڈاکٹر نور الحق نے کہا کہ قوم عنقریب دین فروش عناصر کا احتساب کرے گی،مذہب کا لبادہ اوڑھ کر قومی مجرموں کی وکالت شرمناک ہے، عمران خان نے اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر ناموس رسالت کا نعرہ بلند کر کے امت مسلمہ کی قیادت کا حق ادا کیا ہے۔ ختم نبوت کے غدار پی ڈی ایم کے صفوں میں موجود ہیں۔

FOLLOW US