اسلا م آباد (ویب ڈیسک) سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے ای) نے ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے سفری سہولت متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔سی اے اے کے مطابق ملک کے بڑے ایئرپورٹس پر ای گیٹ نصب کیے جائیں گے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں ای گیٹ کراچی، اسلام آباد اور لاہور کے ایئر پورٹس پر نصب ہوں گے۔ سی اے اے کے مطابق ای گیٹ کے لیے ٹینڈر بھی طلب کرلیے گئے ہیں، جس کا اشتہار جاری کردیا گیا ہے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ دلچسپی رکھنے والی کمپنیاں 15جنوری تک ٹینڈرز جمع کرواسکیں گی۔سی اے اے کا کہنا ہے کہ مسافروں کو نہ پاسپورٹ دکھانا پڑے گا نہ ٹکٹ دکھانیکی زحمت ہوگی، مسافر ای گیٹ کے ذریعے پاسپورٹ اور ٹکٹ اسکین کرکے بورڈنگ کارڈ حاصل کرسکیں گے۔ سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی سے مسافروں کو عالمی معیار کی سفری سہولت میسر ہوگی، ای گیٹس بائیو میٹرک پاسپورٹ کی چپ میں موجود ڈیٹا استعمال کرتی ہیں۔سی اے اے کا کہنا ہے کہ مسافر چہرے، فنگر پرنٹ، آئیرس پہچان یا طریق کار کا مجموعہ استعمال کرکے بائیو میٹرک تصدیق سے گزرتے ہیں، شناخت کا عمل مکمل ہونے کے بعد گیٹ یا ٹرنسٹائل کھل جاتی ہے۔