Sunday January 19, 2025

قاتلانہ حملے میں تحریک انصاف کے رہنما 2 بیٹوں سمیت جاں بحق ولیس نے قتل پرانی دشمنی کا شاخسانہ قرار دے دیا۔

نوشہرہ (ویب ڈیسک) نوشہرہ میں پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنما کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نوشہرہ کے علاقے حکیم آباد میں حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنماء خالد خان دو بیٹوں اور گن مین سمیت قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔ ضلعی پولیس افسر نوشہرہ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنماء خالد خان اپنے دو بیٹوں یاسر خان، نوید خان اور گن مین کے ہمراہ گھر جارہے تھے کہ کٹی خیل چوک کے قریب ان پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کردی گئی۔ فائرنگ کے نتیجے میں چاروں افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ ملزمان باآسانی فرار ہوگئے، مقتول کے بیٹے کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گيا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قتل پرانی دشمنی پر کیا گیا۔

FOLLOW US