Sunday January 19, 2025

چینی صدر کے جلد دورہ پاکستان کے متمنی، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور چینی ہم منصب کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے چینی ہم منصب سے ٹیلیفون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ون چائنہ پالیسی سے متعلق چین کی داخلی پالیسیوں کی حمایت کرتا ہے، چینی صدر کے جلد دورہ پاکستان کے متمنی ہیں،سی پیک منصوبوں کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔ ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور چینی ہم منصب وانگ ژی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ جس میں دو طرفہ تعلقات ، کورونا صورتحال اور خطے میں امن وامان کی صورتحال پر ب ات چیت کی گئی۔

وزیرخارجہ نے چینی ہم منصب کو نئے سال کی مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان گہری دوستی کو خطے میں امن واستحکام کا ضامن سمجھا جاتا ہے۔ پاکستان ون چائنہ پالیسی سے متعلق چین کی داخلی پالیسیوں کی حمایت کرتا ہے۔ سی پیک منصوبوں کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہیں۔چینی صدر کے جلد دورہ پاکستان کے متمنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسین کے حوالے سے چین کی خدمات قابل تحسین ہیں۔پاکستان میں چین کی ویکسین کا ٹرائل جاری ہے۔ دوسری جانب چینی صدر مملکت شی جن پنگ نے چائنا میڈیا گروپ اور انٹرنیٹ کے ذریعے مختلف ممالک کے عوام کے لیے سال نو کے موقع پر نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے. صدر شی جن پنگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 2020 ایک غیر معمولی سال تھا انہوں نے کہا کہ اچانک پھوٹنے والی وبا میں خدمات انجام دینے والا ہر ایک فرد عظیم ہے۔ انہوں نے وبا سے متاثرہ مریضوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور تمام عام ہیروز کو سلام پیش کیا صدر شی جن پنگ نے کہا کہ وبا کی روک تھام اور کنٹرول ایک طویل اور مشکل کام ہے دنیا کے مختلف ممالک کو ایک ساتھ مل کر وبائی اثرات کے خاتمے کے ساتھ ساتھ ایک مزید خوشحال گھر کی تعمیر کرنی چاہئیے. صدرشی جن پنگ نے کہا کہ چین نے اہم عالمی معیشتوں میں سب سے پہلے مثبت شرح نمو کے ہدف کی تکمیل کی ہے اورموجودہ معیار کے مطابق دیہی علاقے کے تقریباً دس کروڑ غریب افراد غربت سے نجات پا چکے ہیں،سائنس و ٹیکنالوجی میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ مستقبل میں چین مزید پختہ عزم سے اصلاحات اورکھلے پن کو وسعت دے گا۔

FOLLOW US