Monday May 13, 2024

نئے سال کے آغاز پر پٹرول کی فی لیٹر قیمت 10 روپے بڑھانے کی سفارش، ویراعظم نے فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت نے عوا م پر پٹرول بم گرادیا، پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 31 پیسے فی لیٹر اضافے کی منظوری دے دی ، اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10روپے فی لیٹر اضافے کی سمری بھیجی تھی، قیمتیں 15 روز کیلئے برقرار رکھی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے نئے سال پرعوام کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا کر مہنگائی کا تحفہ دے دیا ہے۔ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10روپے فی لیٹر اضافے کی سمری بھیجی تھی۔

وزیراعظم عمران خان نے سمری دیکھ کر پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں معمولی اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ جبکہ مٹی کے تیل، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے۔ پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 31 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 80 پیسے فی لیٹر اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ قیمت میں اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 106روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی نئی قیمت111روپے 24 پیسے ہوگئی ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 37 پیسے فی لیٹر اضافے کی سمری مسترد کردی گئی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں یہ آئندہ 15 روز کیلئے برقرار رکھی جائیں گی۔

FOLLOW US