Friday May 3, 2024

حنا پرویز بٹ کا استعفیٰ بھی اسپیکر کے پاس پہنچ چکا ہے، شہباز گل،جلد سپیکر آفس ان کو بلا کر اس استعفے کی تصدیق کرنے کے بعد اسے قبول کرے گا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ حنا پرویز بٹ کا استعفیٰ بھی اسپیکر کے پاس پہنچ چکا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گِل نے لکھا کہ “ابھی ایک رپورٹر دوست سے پتہ چلا ہے کہ حنا پرویز بٹ کا استعفی پنجاب اسمبلی پہنچ گیا ہے۔ جلد سپیکر آفس ان کو بلا کر اس استعفے کی تصدیق کرنے کے بعد اسے قبول کرے گا۔انہوں نے مذاق سمجھ رکھا تھا۔مریم کو سوشل میڈیا کی وزیراعظم بنایا ہوا تھا اورسوشل میڈیا پر استعفےدے رہے تھے۔اب پتہ چلے گا۔”

معاون خصوصی اطلاعات نے سوشل میڈیا پر حنا پرویز بٹ کی جانب سے شیئر کیے گئے استعفوں کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کو لگتا ہے کہ یہ مذاق ہے، اب ان کو پتہ چلے گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو اپنے استعفے بھجوانے والے مسلم لیگ ن کے 2 ایم این ایز نے استعفوں کی تصدیق سے انکار کردیا۔ ن لیگ کے ایم این اے مرتضیٰ جاوید عباسی اور سجاد اعوان کی طرف سے استعفوں کی تصدیق سے انکار کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنماء مرتضیٰ جاویدعباسی اور سجاد اعوان سیکرٹری قومی اسمبلی کے سامنے پیش ہوگئے اور اپنا تحریری جواب بھی اسپیکر آفس میں جمع کرا دیا ، جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ ہم نے اپنی پارٹی قیادت کو استعفے بھیجے تھے لیکن پتا نہیں قومی اسمبلی تک کیسے پہنچ گئے۔

FOLLOW US