Tuesday January 21, 2025

کابینہ اجلاس میں وزراء نےعمران خان کو پیپلز پارٹی پر ہاتھ ہلکا رکھنے کا مشورہ دیا۔

لاہور (ویب ڈیسک) سینئر صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ کل کی کابینہ میٹنگ میں وفاقی وزراء نے وزیراعظم کو پاکستان پیپلزپارٹی پر ہلکا ہاتھ رکھنے کا مشورہ دیا ہے ۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے انکشاف کیا کہ کل ہونے والی کابینہ میٹنگ میں وفاقی وزراء نے مشورہ دیا کہ پیپلزپارٹی پر ہاتھ ہلکا رکھا جائے ۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ میں تو کہہ رہا ہوں کہ ہاتھ رکھیں ہی نہ ،اگر یکساں سلوک نہیں کر سکتے تو نہ کریں ۔ اگر کارروائی یکساں نہیں ہونی تو اس انتقامی کارروائی کا بھی کوئی فائدہ نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پاکستان پیپلزپارٹی کو ریلیف مل گیا ہے، لیکن اس سے استحکام نہیں آئے گا جب تک کہ آپ نے اداروں کو مضبوط نہیں بنایا۔ سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ نیوکلئیر پاور ہیں لیکن آپ کی گیس نہیں آرہی ،اسٹیل مل کھا گئے لیکن سب معاف ہوگیا۔بنی بنائی ائیرلائن پی آئی اے کھا گئے اب گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ یہ تماشے کافی ہوگئے ہیں ۔ اب کچھ عملی اقدامات بھی کریں۔

FOLLOW US