Tuesday January 21, 2025

نیب کے ہاتھوںخواجہ آصف کی گرفتاری ریحام خان نےایسی بات کہہ دی کہ مریم نواز بھی مسکرا دیں

لندن(ویب ڈیسک)قومی احتساب بیورو (نیب )کے ہاتھوں پاکستان مسلم لیگ ن کےمرکزی رہنماخواجہ محمدآصف کی گرفتاری نےملکی سیاست میں ہلچل مچا دی ہے، ٹی وی ٹاک شوز اور سوشل میڈیا میں بھی خواجہ آصف کی گرفتاری پر ایک نئی بحث کا آغاز ہو گیا ہے جبکہ لندن میں رہائش پذیر وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے بھی خواجہ آصف کی گرفتاری پر فوری ردِعمل دیتے ہوئے حکومت پر شدید تنقید کی ہے۔تفصیلات کےمطابق ریحام خان نےمسلم لیگ ن کےرہنمااورسابق وزیردفاع خواجہ محمدآصف کی گرفتاری پرمائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹس کرتے ہوئے کہا کہ “ظلم کے یہ ضابطے، ہم نہیں مانتے،

میں رہنما مسلم لیگ (ن) خواجہ آصف کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتی ہوں ،خواجہ آصف کی گرفتاری حکومتی بوکھلاہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے.ریحام خان نے “خواجہ آصف” کے ہیش ٹیگ سےاپنے دوسرے ٹویٹ میں کہا کہ “کوئی شرم ہوتی ہے، کوئی حیا ہوتی ہے مگر سلیکٹڈ کو نہیں پتا وہ کیا ہوتی ہے. واضح رہے کہ نیب نے خواجہ محمد آصف کو اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کی رہائش گاہ سے اثاثہ جات کیس میں گرفتار کرتے ہوئے راولپنڈی آفس میں منتقل کردیا ہے جبکہ نون لیگی رہنما کے طبی معائنے کے لئے میڈیکل ٹیم کو بھی طلب کر لیا ہے،خواجہ آصف کو بدھ کے روز راہداری ریمانڈ کے لئے احتساب عدالت میں پیش کرنے کے بعد لاہور منتقل کردیا جائے گا ۔

FOLLOW US