Tuesday January 21, 2025

بلوچستان میں سیکورٹی فورس پر ایک اور دہشت گرد حملہ، کئی اہکار نشانہ بن گئے

قلات (ویب ڈیسک) بلوچستان میں سیکورٹی فورس پر ایک اور دہشت گرد حملہ۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں ایک مرتبہ پھر دہشت گردوں کی جانب سے سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے شہر قلات میں دہشت گردوں کی جانب سے سیکورٹی فورس کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔ سیکورٹی فورس کے قافلے پر کیے گئے دستی بم حملے کے نتیجے میں کئی اہلکار اور شہری زخمی ہوگئے۔ حملے کے فوری بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔ جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ 2 روز قبل ہی بلوچستان میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملہ کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں کئی اہلکار جام شہادت نوش کر گئے تھے۔

FOLLOW US