Tuesday January 21, 2025

خواجہ آصف کے وارنٹ گرفتار،آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام، خواجہ آصف کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔

اسلام آباد (ویب ڈیسک) آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں سینیئر لیگی رہنما خواجہ آصف کو گرفتار کرلیا گیا، خواجہ آصف کو کل راہداری ریمانڈ کے لیے عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق نیب ترجمان کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف کے وارنٹ گرفتاری چیئرمین نیب کے دستخطوں سے جاری ہوئے ہیں۔ کل نیب راول پنڈی میں خواجہ آصف کا طبی معائنہ کیا جائے گا۔ کل صبح احتساب عدالت اسلام آباد سے خواجہ آصف کا راہداری ریمانڈ لیا جائے گا۔ خواجہ آصف کو نیب راول پنڈی کے دفتر منتقل کیا جا رہا ہے۔ خواجہ آصف کواسلام آباد میں احسن اقبال کےگھر کےپاس سےگرفتارکیا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق خواجہ آصف پر آمدن سے زائد اثاثے رکھنے کا الزام تھا اور ان کو 26 کروڑ روپے کے اثاثوں کی تفصیلات جمع کروانے کا کہا گیا تھا جس پر نیب تحقیقات کررہی تھی ۔ واضح رہے سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے یا نہ لینے کا حتمی فیصلہ کرنے کیلئے سیکرٹری جنرل ن لیگ احسن اقبال کی رہائش گاہ پر اجلاس کے حوالے سے رہنماء جمع تھے۔ اجلاس میں استعفوں اور سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے متعلق لائحہ عمل بنایا جانا تھا، ان سفارشات کو پی ڈی ایم کے یکم جنوری کے اجلاس میں پیش کیا جانا تھا۔ اسی سلسلے میں خواجہ آصف بھی احسن اقبال کے گھر پر موجود تھے کہ انہیں نیب نے گرفتار کرلیا ہے۔

FOLLOW US