Tuesday January 21, 2025

برطانیہ سے ملنے والی کورونا کی نئی قسم پاکستان پہنچ گئی ، 3 افراد میں تشخیص

کراچی (ویب ڈیسک) برطانیہ سے ملنے والی کورونا وائرس کی نئی قسم کے پاکستان پہنچنے کی تصدیق ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ سے آنے والے 12 افراد میں سے 3 میں کورونا کے نئے کیسز کی تشخیص ہوئی ہے ، جن مسافروں میں نئے کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی وہ عالمی وباء کی نئی قسم جینو ٹائپنگ سے مشابہت رکھتا ہے۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق برطانیہ سے آنے والے 12 میں سے مجموعی طور پر 6 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی جن میں سے 3 کورونا کیسز نئی قسم کے ہیں ، جس کے بعد سے مسافروں سے رابطے میں آنے والے تمام افراد کی چھان بین بھی شروع کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے ، چار سو وبا کی بادل چھائے ہیں ایک طرف جہاں ماہرین اس مہلک وبا کی موثر ویکسین تیار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، وہیں دوسری طرف سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ کورونا وائرس کی ایک اور قسم بھی موجود ہے، انگلینڈ کے چیف میڈیکل آفیسر کرس وائٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ انگلینڈ میں تیزی سے پھیلنے والی کورونا وائرس کی نئی قسم دریافت ہوئی ہے ، اپنے بیان میں چیف میڈیکل آفیسرکا کہنا تھا کہ برطانیہ میں کورونا کی نئی قسم آئی ہے جو بہت تیزی سے پھیل سکتی ہے اور اس پر ہمیں تیزی سے کام کرنا ہوگا تاکہ یہ زیادہ اموات کا سبب نہ بن سکے ، اعداد و شمار کے مطابق یہ نئی قسم جنوب مشرق میں پھیل رہی ہے جبکہ ایڈوائزری گروپ نے بھی نئی قسم کے تیزی سے پھیلاؤ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ اس ضمن میں وزیراعظم عمران خان کی کورونا وائرس ٹاسک فورس کے سربراہ ڈاکٹر عطاء الرحمان نے کہا ہے کہ دنیا میں اب تک جو بھی ویکسین بنائی گئی وہ صرف کورونا وائرس کی پرانی قسم کے خلاف ہے، انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی سامنے آنے والی نئی قسم پہلے سے زیادہ تیزی سے پھیل رہی ہے جس جو کہ سب سے پہلے اس ماہ ستمبر میں جنوبی برطانیہ میں سامنے آئی ، اب تک دنیا میں جو بھی ویکسین بنائی گئی ہے وہ صرف کورونا وائرس کی پرانی قسم کو مدنظر رکھ کر تیار کی گئی ، اس صوتحال میں ویکسین کا کورونا وائرس کی نئی قسم پر کیا اثر ہوتا ہے اس کے بارے میں تاحال کچھ بھی کہنا ممکن نہیں ہے۔

FOLLOW US