Tuesday January 21, 2025

مریم نواز کو داخلہ دینے سے انکار! نواز شریف نے کنیرڈ کالج کے پرنسپل کے ساتھ کیا کِیا تھا؟ جسٹس (ر) ناصرہ جاوید کا ناقابلِ یقین انکشاف

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک ) ڈاکٹر علامہ اقبال کی بہو جسٹس (ر) ناصرہ جاوید نے انکشاف کیا ہے کہ نواز شریف نے اس وقت کنیرڈ کالج کے پرنسپل کو صرف اس لیے نکلوا دیا گیا تھا کیونکہ انہوں نے مریم نواز کو داخلہ نہیں دیا تھا ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے جسٹس (ر) ناصرہ جاوید کا کہنا تھا کہ کنیرڈ کالج کے پرنسپل نے میرٹ سے ہٹ کر مریم نواز کو داخلہ دینے پر انکار کر دیا تھا جس پر نواز شریف نے انکو کو ہٹوا دیا تھا ، مجھے کوئی بتائے گا کہ مریم نواز کی حیثیت کیا ہے؟

کنیرڈ کالج کے پرنسپل نے واضح کر دیا تھا کہ میرٹ سے ہٹ کر کسی کو بھی داخلہ نہیں دیا جاسکتا ۔ جسٹس (ر) ناصرہ جاوید کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی کوئی بھی حیثیت نہیں ہے ، وہ صرف اس بات کا کریڈٹ لیتی ہیں کہ وہ نواز شریف کی صاحبزادی ہیں اور کچھ نہیں۔ جسٹس (ر) ناصرہ جاوید کا مزید کیا کہنا تھا ؟ ویڈیو آپ بھی دیکھیں :

FOLLOW US