Wednesday May 15, 2024

کورونا کے مریض کو لانے والی ایمبولینس سے 3 من چرس برآمد ایمبولینس راستے میں ٹریفک حادثے کا شکار ہو گئی

مستونگ (ویب ڈیسک) کورونا کے مریض کو لانے والی ایمبولینس سے 3 من سے چرس برآمد ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق مستونگ میں ایک انتہائی عجیب و غریب واقعہ پیش آیا ہے۔بتایاگیا ہے کہ مستونگ میں ٹریفک حادثے کا شکار ایمبولیس سے 134 کلو گرام چرس برآمد ہوئی ہے۔لیویز حکام کا کہنا ہے کہ ایمبولینس مستونک کے علاقے کھڈ کوچہ میں مسافر کوچ سے ٹکرا گئی تھی۔ حکام کے مطابق چرس ایمبولینس کی چھت میں خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی اور ایمبولینس میں کورونا کے مریض کو کوئٹہ سے کراچی لے جایا جا رہا تھا۔حادثے میں مریض سمیت 3 افراد جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوئے تھے جن میں ایمبولینس کا ڈرائیور بھی شامل ہے۔لیویز حکام کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

زخمی ڈرائیور کی حالت بہتر ہونے پر اس سے بھی تفتیش کی جائے گی۔ ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے 55 اموات ہوئیں جبکہ کورونا کے مزید 1974 کیسز سامنے آئے۔ جس کے بعد اموات کی تعداد 9 ہزار 929 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 73 ہزار 309 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 974 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 36 ہزار 147، سندھ میں 2 لاکھ 11 ہزار 276، خیبر پختونخوا میں 57 ہزار 467، بلوچستان میں 18 ہزار 82، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 850، اسلام آباد میں 37 ہزار 272 جبکہ آزاد کشمیر میں 8 ہزار 215 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھرمیں مثبت کیسز کی شرح 5.57 فیصد ہو گئی ہے۔ دوسری جانب عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 8 کروڑ 11 لاکھ 42 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 17 لاکھ 71 ہزار 884 اموات ہو چکی ہیں۔ دنیا میں کورونا کے 5 کروڑ 72 لاکھ 91 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہو چکے اور 2 کروڑ 20 لاکھ 79 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔ یاد رہے کہ دنیا بھر میں پہلے 50 لاکھ کیسز کا سفر 186 دنوں میں طے ہوا۔

FOLLOW US