Wednesday May 15, 2024

پی ٹی آئی اُمیدوار کو شکست مسلم لیگ ن کے عادل شاہ نے میئراسلام آباد کا الیکشن جیت لیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن نے میئر اسلام آباد کا الیکشن جیت لیا۔ن لیگ کے پیر عادل شاہ گیلانی میئر اسلام آباد منتخب ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق میئر کے انتخاب کیلئے مجموعی طور پر تین امیدواروں جن میں اظہر محمود (آزاد)۔ پیر عادل شاہ(مسلم لیگ ن اور ملک ساجد محمود (پی، ٹی ، آئی ) کے درمیان مقابلہ ہوا۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کے مئیر کے انتخاب کیلئے پولنگ آج مورخہ 28 دسمبر کو ہوئی۔پاکستان مسلم لیگ ن کے عادل شاہ مئیر اسلام آباد منتخب ہو گئے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے ملک ساجد کو شکست ہوئی ہے۔مئیر اسلام کے لیے 69 ووٹ کاسٹ ہوئے۔

ن لیگ کے پیر عادل شاہ نے 43 ووٹ حاصل کیے۔ پاکستان تحریک انصاف کے ملک ساجد نے 26 ووٹ حاصل کیے۔میئر شپ کے لیے تین امیدوار میدان میدان میں تھے۔ اس سلسلے میں میئر میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد آفس کی عمارت واقع جی-6 میلوڈی اسلام آباد میں پولنگ اسٹیشن قائم کیا گیا تھا ۔ پولنگ صبح 9 سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفہ کے جاری رہا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اس الیکشن کے لئے مجموعی طور پر 73 ووٹرز کی فہرست جاری کی تھی۔ امن و امان قائم رکھنے، انتخابی عمل کو بہتر رکھنے اور ووٹرز کی سہولت کے پیش نظر پولنگ کے روز میئر میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کی عمارت میں واقع تمام دفاتر کو مقامی چھٹی دے دی گئی تھی ۔ واضح رہے کہ میئر کے انتخاب کیلئے مجموعی طور پر تین امیدواروں جن میں اظہر محمود (آزاد)۔ پیر عادل شاہ(مسلم لیگ ن اور ملک ساجد محمود (پی، ٹی ، آئی ) کے درمیان مقابلہ ہوا۔اس سلسلے میں ریٹرننگ آفیسر نعیم احمد نے بتایا تھا کہ اس انتخاب کیلئے تمام ضروری انتظامات مکمل کر لئے گئے بالخصوص انتخابی سامان کی تیاری اور پولنگ عملہ کی تعیناتی اور تربیت کا کام بھی مکمل کر لیا گیا تھا۔، پولنگ صبح 9 سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفہ کے جاری رہی۔ قائم کیا گیا ہے، پولنگ صبح 9 سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفہ کے جاری رہے گی، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اس الیکشن کیلئے مجموعی طور پر 73 ووٹرز کی فہرست جاری کی تھی۔

FOLLOW US